آج سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن ٬کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا٬نعیم الحق

اسلام آبادکااحتجاج ملک بھرمیں پھیل چکا٬نوازشریف مجرم اعظم ہیں٬میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ آج سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ٬کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا٬اسلام آبادکااحتجاج ملک بھرمیں پھیل چکا٬نوازشریف مجرم اعظم ہیں ۔بنی گالہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ٬پولیس نے ہمارے کارکنوں کوگرفتارکیا٬عمران خان کے گھرکاگھیراؤکرکے لوگوں کوآنے سے روکاہے ۔

پولیس کی تشددآمیزکارروائی کامقصدعوامی جذبات کوکچلناہے ٬جوکرپشن کے خلاف جہادکی آوازہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑدیئے اورسوالات کاکوئی جواب نہیں دیا٬2نومبرکواسلام آبادمیں عوام کاسمندرجذبات کی عکاسی کریگا٬یہ ملک کرپشن کے خاتمے تک ترقی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں جلسہ جمہوری اورآئینی تقاضوں کے مطابق تھا٬حکومت نے خودعدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑائیں ٬عوام پاکستان سے برائیوں کے خاتمے تک اسلام آبادمیں رہیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ گلوکارسلیمان احمداقوام متحدہ میں پولیس کے ایمبیسیڈرہیں وہ آگاہی مہم کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں ان کے ساتھ بھی نارواسلوک کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ہم اسلام آبادمیں لاک ڈاؤن کرناچاہتے تھے حکومتی رویے کی وجہ سے احتجاج پورے ملک سے پھیل گیاہے اب ملک بھرمیں لاک ڈاؤن ہوگا۔(یاسرعباسی)