25پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کی اورمجھے گھسیٹا٬نوازشریف کی فرعونیت ختم ہونے والی ہے٬گلوکارسلیمان احمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)گلوکارسلیمان احمدنے کہاہے کہ 25پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کی اورمجھے گھسیٹا٬نوازشریف کی فرعونیت ختم ہونے والی ہے ۔سلیمان احمدنے کہاکہ مجھے دہشتگردوں کی طرح گھسیٹاگیامیں اقوام متحدہ میں پولیس کاسفیرہوں ٬عمران خان میرے دوست ہیں ان سے ملنے آیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2نومبرکوعوامی سمندرنوازشریف کوڈبودے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے گلوبٹوں سے پوچھاآپ کے پاس کوئی وارنٹ ہے مجھے کیوں گرفتارکیاجارہاہے تووہ کوئی جواب نہیں دے سکے مجھ جیسے جانے پہچانے شخص کے ساتھ دہشتگردی ہوئی ۔عمران خان قانون کی حکمرانی کی عزت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جس گاڑی میں تھااس میں 25دیگرلوگ بھی تھے سلیمان احمدنے پاکستان کاقومی ترانہ بھی گایا۔(یاسرعباسی)