روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں مندی کا رجحان

37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی ہوگئی نئی فصل کی 33 ہزار 300 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من پر بند ہوئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 5 ہزار 950 روپے سے کم ہو کر 5 ہزار 900 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 377 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 323 روپے رہ گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 35 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 468 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 33 ہزار 300 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 5 ہزار 500 روپے فی من رہے جبکہ ٹنڈوآدم اور شہدادپور کی روئی کی فی کس 2 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 500 روپے سے 5 ہزار 550 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ چیچہ وطنی کی روئی کی 500 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 175 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح احمدپور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 125 روپے فی من رہے۔