کراچی٬پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرسانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیریوم مذمت منایاگیا

احتجاجی مظاہرے٬ریلیاں ٬جمعہ کے اجتماعات میں پولیس ٹریننگ سنٹرکوئٹہ میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظو ر٬شہداء کے ایصال ثواب اوربلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بلوچستان میں بدامنی بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے٬ ملک کو شام عراق جیسا جنگ زدہ بنانے کی سازش کی جاری ہے ٬ ثروت اعجاز قادری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرسانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیریوم مذمت منایاگیا٬ راولپنڈی٬ اسلام آباد٬ لاہور٬ کراچی٬ کوئٹہ ٬ پشاور٬ مظفرآباد٬ گوجرانوالہ٬ملتان٬ فیصل آباد٬ حیدرآباد٬ سکھراورلسبیلہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں پولیس ٹریننگ سنٹرکوئٹہ میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظو ر کی گئیں اورشہداء کے ایصال ثواب اوربلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی بھی کی گئی٬سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ بلوچستان میں بدامنی بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے٬ مودی کے بیان اور کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد حکومت کو ٹھوس اقدامات کرتی توملک قومپے درپے سانحات کاشکارنہ ہوتے٬بلوچستان کو شام اور عراق کی طرح جنگ زدہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے٬پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں٬دہشت گردوں کے سیاسی سہولت کاروں کو قومی مجرم قراردیکربے نقاب کیاجائے٬ملک کودہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے٬حکومت سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے٬ درایں اثناء سنی تحریک علماء بورڈکے رہنمائوںمفتی لیاقت علی رضوی٬ علامہ عطاء الرحمن دھنیال٬ علامہ طاہراقبال چشتی٬علامہ بشیرنقشبندی٬ علامہ شوکت نقشبندی٬ علامہ قاسم موہڑوی٬ علامہ سرفرازچشتی٬ قاری اشتیاق قادری٬ ٬علامہ احمد شہزاد٬ علامہ عبدالرزاق تبسم٬قاری شبیراحمد٬مفتی جلال الدین٬حافظ ہارون چشتی٬ علامہ ریاض الرحمن٬ حاجی طارق محمود٬ قاری رضوان رضوی ودیگرنے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف نئی صف بندی ناگزیرہوچکی ہے٬دہشتگردی کی خونی لہروں کے آگے بند باندھنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام محب وطن قوتیں اپنا کردار ادا کریں٬اگر حکمران عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے تو اقتدار سے الگ ہوجائیں٬ پاکستان سنی تحریک ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہے٬ بلو چستان کے عوا م کو قو می دھا رے میں لا نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔