کسان پانی چوری کی روک تھام کیلئے بھر پور تعاون کریں ٬صوبائی وزیر آبپاشی

پانی چوری کی شکایات محکمہ آبپاشی کے ٹال فری نمبر پر فوراً درج کروا ئی جائیں٬میاں یاور زمان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈامیاں یاور زمان نے کہا ہے کہ کسان پانی چوری کی روک تھام کیلئے محکمہ آبپاشی اور کسان تنظیموں سے تعاون کریں تا کہ تمام آبپاشگان کو ان کا نہری پانی مساویانہ طور پر میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان پانی چوری کی شکایات محکمہ آبپاشی کے ٹال فری نمبر 0800 11333 پر بھی فوراً درج کروائیں تا کہ پانی چوروںکے خلاف محکمانہ کارروائی بروقت عمل میں لائی جا سکے۔

یہ باتیں انہوں نے آج اپنے دفتر میںآٹھ رکنی کسان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر جنرل مینجر پیڈا محمد اجمل میاں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی میاںیاورزمان نے کسان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی آئندہ گندم کی بوائی کے سیزن میں تمام آبپاشگان کو پانی کی مساویانہ سپلائی مہیا کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرے گا تاہم یہ صرف کسان برادری کے تعاون سے ہی ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک کسان برادری پانی چوری کی روک تھام میں حکومتی اہلکاروں سے تعاون نہیں کرے گی تب تک تمام کسانوں کو نہری پانی فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ صوبائی وزیر میاںیاورزمان نے کسانوں سے کہا کہ پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے محکمہ آبپاشی کے فراہم کردہ ٹال فری نمبر 0800 11333 پر اطلاع دیں تا کہ پانی چوروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔صوبائی وزیر نے کسان وفد کو یقین دلایا کہ ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے تحت کسانوں کی نہری نظام میں شمولیت کا انتظام بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :