لاہور ٬پنجاب پبلک سروس کمیشن نے صوبے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تحریری امتحان ملتوی کردئیے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے صوبے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تحریری امتحان ملتوی کردئیے ہیں یہ امتحان 31اکتوبر کو ہونا تھے تحریری امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا پنجاب پبلک سروس کمیشن نے یہ تحریری امتحانات اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ا ور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹمز کی پوسٹوں کے لئے لینا تھے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :