اسلام آباد میں 2نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں لاہور کے شہریوں کو شرکت سے روکنے کیلئے پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں 2نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں لاہور کے شہریوں کو شرکت سے روکنے کیلئے لاہور پولیس نے شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے جس کے نتیجہ میں لاہور پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ٬ رنگ روڈ اور رای روڈ سے درجنوں کنٹینرز پکڑ لیے ہیں تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے 6کنٹینرز پکڑ کر تھانہ کے باہر کھڑے کردئیے ہیں اسی طرح پکڑے گئے کنٹینرز مختلف تھانوں میں پہنچاتے ہیں جن میں پاکستان کے شہریوں کا کروڑوں روپے کا قیمتی مال موجود ہے ان کنٹینروں کو شہر میں داخل ہوتے وقت پکڑا جبکہ کنٹینرز ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں پیسے بھی ادا نہیں کیے جاتے جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک لاہور پولیس 70کنٹینروں کو پکڑ چکی تھی اور یہ سلسلہ رات گئے جاری رہا جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں راستے بند کرنے کیلئے لگایا جائے گا۔

(اے ملک)

متعلقہ عنوان :