لاہور ٬ ایس پی کینٹ کی تعیناتی کیلئے سی سی پی او نے 3 افسران کے ناموں کی لسٹ آئی جی پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوادی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) محکمہ پولیس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کینٹ ڈویژن کی تعیناتی کیلئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے 3 پولیس افسران کے ناموں کی لسٹ آئی جی پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ کی تعیناتی کیلئے سی سی پی او نے ایس پی سکیورٹی طاہر رحمان٬ ایس پی انویسٹی گیشن علی رضا اور ایس پی سی آر او ندیم عباس کے ناموں کی فہرست آئی جی پولیس پنجاب محمد مشتاق سکھیرا کو منظوری کیلئے بھجوادی ہے۔ ایس پی کینٹ کیلئے ایس پی سیکورٹی طاہر رحمان کو فیورت قرار دیا جارہا ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :