اسلام آباد میں پرامن کارکنوں پر پولیس تشدد اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف تحریک انصاف سراپا احتجاج بن گئی

شہر کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے٬ حکومت کیخلاف احتجاجی ریلیاں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے پرامن کارکنوں پر پولیس تشدد اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف لاہور سراپا احتجاج بن گئی اور شہر کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف سمن آباد٬ قرطبہ چوک٬ مغل پورہ٬ ڈیفنس اور لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

سڑکوں پر ٹائر جلانے اور احتجاجی مظاہرے کیے اس سلسلے میں ڈیفنس کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں یک بڑی تعداد نے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس مظاہرے میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جنہوںنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اور عمرخان کی تصاویر اٹھارکھی تھیں مظاہرین گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ 2نومبر کو اسلام آباد پہنچیںگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کی قیادت میں سمن آباد سے قرطبہ چوک تک احجتاجی ریلی نکالی اور قرطبہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکاء جن میں خواتین ورکروں کی بڑی تعداد شامل تھی نے پارٹی پرچم اٹھاتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء 2نومبر کو اسلام آباد روانگی کے لئے پرعزم دکھائی دئیے ان کا کہنا تھا کہ حکومت دھرنے میں شرکت سے نہیں روز سسکتی ریلی میں نوشین حامد٬ زرقا محمود٬ عظمی کاروا سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کی سینکڑوں خواتین ورکروں نے بھی لاہور پریس کلب کے باہر گزشتہ رات اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر بولے گئے پولیس دھاوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اس مظاہرے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگائے اور پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا لاہور پریس کلب کے باہر ہونے اولے مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے شرکت کی اس موقع پر میاں محمود الرشید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔

وزیراعظم گھر چلے جائیں انہوںنے لاہور کے عوام سے 2نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ 2نومبر کا احتجاجی دھرنا ہرصورت ہوگا کوئی مائی کا لال دھرنا نہیں روک سسکتا۔ مغل پورہ میں بھی پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک پر ٹائروں کو آگ لگاکر ٹریفک بند کردی اس موقع پر مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا احتجاج کے باعث قرطبہ چوک ڈیوس روڈ مغل پورہ میں ٹریفک بند ہوگئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔(اے ملک)