سپریم کورٹ کے احکامات٬ ا ی ڈی پمز ڈاکٹر عائشہ عیسانی سے اضافی چارج واپس

اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ "ریڈیالوجی" میں بھیج دیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزات کیڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل پمز ڈاکٹر عائشہ عیسانی سے اضافی چارج واپس لے لیا٬انھیں انکے اصل ڈیپارٹمنٹ "ریڈیالوجی" میں بھیج دیا گیاجبکہ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اقبال میمن سے بھی اضافی عہدہ واپس لے لیا گیا انکی جگہ گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر الطاف حسین کی تعیناتی کانوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الطاف حسین پہلے بھی اس عہدے پر تعینات رہے ہیں .سپریم کوٹ نے تیس ستمبر کو سماعت میں وفاقی ہسپتالوں سے متعلق از خود نوٹس میں حکم دیا تھا کہ پمز سمیت وفاقی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو انتظامی عہدوں سے ہٹا کر انکی جگہ انتظامی تجربے کے حامل افراد کو تعینات کیا جائی...تاکہ ڈاکٹرز مریضوں پر توجہ کر سکیں. سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سکرٹریٹ نے بھی پمز کے امور کا سخت نوٹس لیا تھا..کمیٹی کا پمز سے متعلق خصوصی اجلاس اکتیس اکتوبر کو طلب کیا جا چکا ہی.زیاد

متعلقہ عنوان :