نوشکی ٬جمعیت علماء اسلام ف کے زیراہتمام پی ٹی سی سینٹر پر حملہ کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:51

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ف کے زیراہتمام کوئٹہ پی ٹی سی سینٹر پر حملہ اور پولیس جوانوں کے شہادت کے خلاف شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا٬ احتجاجی مظاہرے سے جے یوآئی کے رہنمائوں مولانا منظور احمد مینگل٬ انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی٬ سردار شیر خان پرکانی ٬حافظ عبداللہ گورگیج٬ حیدر فاروق ٬زکریا عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی سی سینٹر پر حملہ حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے٬ پولیس اہلکاروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خون سے لت پھت کرکے شہید کیا گیا٬ جب کہ دوسری جانب وزیراعلی کہتا ہے کہ ہم نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا ٬ خاک بچایا گیا ٬ خودکش حملہ آور خود مرنے کے لئے آئے تھے٬ اور ساٹھ کے قریب افراد کو شہید اور 100 سے زاہد افراد کو زخمی کی گئی ٬ انھوں نے کہاکہ بلوچ پشتوں افراد کے میتوں کو لوکل گاڑیوں اور ویگنوں میں پہنچا کر لاشوں کی توہین کی گئی ٬ اگر سکیورٹی اداروں کوحملہ آروں کا آمد کا پہلے سے علم تھا تو سکیورٹی لیپس کا زمہ دار کون ہے٬ سکیورٹی کے نام پر اربوں خرچ ہونے کے باوجود بلوچستان حملہ آوروں کے نشانے پر ہے٬ ہم کب تک سانحات کا سامنا اور لاشیں اٹھاتے رہینگے٬ انھوں نے کہاکہ ہم ہر واقعہ کی زمہ داری را٬ انڈیا٬ افغانستان اور ایران پر لگاتے ہیں٬ مگر اس کے جواب میں ہم کیا کررہے ہیں٬ ایسے سانحات کا رونماء ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :