نوشکی٬ 150 افراد میںفیڈرل لیویز کے آرڈر تقسیم

ایم پی اے نوشکی٬ ڈپٹی کمشنر اور حاجی میر ناصر خان بادینی نے آرڈر تقسیم کئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) فیڈرل لیویز کے آرڈر 150 افراد میں ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی٬ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل ٬ اور قبائلی وسیاسی رہنماء حاجی میر ناصر خان بادینی نے تقسیم کردئیے٬ تقریب سے ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل لیویز کے آسامیاں میرٹ پر بھرتی ہونے سے نوشکی کے تمام قبائل کے غریب افراد کی تعنیاتی ہوئی ہے٬ فیڈرل لیویز کے پوسٹ نوشکی سمیت دیگر اضلاع کے کافی عرصے سے رکے ہوئے تھے٬ جن کو کافی کوششوں کے بعد فیڈرل لیویز کے پوسٹوں پر پوسٹنگ ہوئی٬ غریب افراد کے تعیناتیوں سے بے روزگاری میں کافی حد تک کمی ہوگی٬ میرٹ پر بھرتی ہونے سے غریب طبقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے٬ ان گھروں کے چولہے روشن ہوگئے٬ انھوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش یہی ہے کہ ضلع نوشکی میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں٬ ضلع بھر میں خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کے لئے اپنا کوششیں تیز کردونگا٬ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ فیڈرل لیویز کے پوسٹوں پر تعنیاتیو ں کے عمل کوشفاف بناکر میرٹ کو مدنظر رکھی گئی٬ انھوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئے بھرتی ہونے والے 150 نوجوان فرض شناسی سے اپنے ڈیوٹیاں سرانجام دینگے٬ اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں گے ٬انھوں نے اپنی جانب سے فیڈرل لیویز کے جوانوں کے لیے لیویز وردی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انھیں جلد رائفل دے کر ٹریننگ شروع کردی جائیگی۔