کوئٹہ٬جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اینڈ ریسرچ کا 110واں اجلاس٬ تعلیمی٬ تحقیقی اجھنڈا زیر غور

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اینڈ ریسرچ کا 110واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹیز٬ سینئر اساتذہ٬ رجسٹرار اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی٬ تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم٬ ایم فل٬ پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز٬ نئے داخلوں اور امتحانات کا طریقہ کار٬ جدید اور تخلیقی موضوعات٬ کورس ورک رپورٹ٬ اسکالرز کو ایم فل٬ پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے منتخب کرنے سمیت مختلف معاملات پر بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ فینسی٬ تخلیقی اور کار آمد تحقیق کو بروء کار لاتے ہوئے تعلیمی شعبہ میں بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اور دور جدید کا تقاضہ بھی یہی ہے جس کے بغیر تعلیم کے اصل مقصد کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکتا اور یہ خوش آئند امر ہے کہ ملکی و بین الاقوامی٬ تحقیقی٬ اشاعتی جنرلز میں جامعہ کی کثیر تعداد نے تحقیقی مواد کی اشاعت باعث اطمنان ہے۔

(جاری ہے)

اور اسکالرز اسی تسلسل کو برکرار رکھتے ہوئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے تمام اجلاس کے بروقت انعقاد سے اسکالرز کی اعتماد میں اضافہ اور حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور تمام زیر التواء معاملات کے حل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اکیڈمک سرگرمیاں اختتام پذیر ہورہے ہیں۔ تمام کورسز کی تکمیل اور امتحانات کا بروقت انعقاد کیا جارہا ہے اور مستقبل کے پروگرامز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :