کوئٹہ٬ سینئر صحافیوں کے وفد کی جاوید چوہدری کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ

وائس چانسلر سے ملاقات٬ شعبہ میڈیا اینڈ جرنلزم میں ایک نشست کا اھتمام

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) ملک کے سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے تجزیہ نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات اور جامعہ کے شعبہ میڈیا اینڈ جرنلزم میں ایک نشست کا احتمام کیا گیا۔ جس میں شعبہ کے سربراہ٬ سینئر اساتذہ٬ رجسٹرار اور طلباء و طالبات کی بڑی تعدا موجود تھی۔

وفد کو بتایا گیا کہ صوبے میں صحافت کو فروغ دینے کے لئے جامعہ بلوچستان شعبہ میڈیا اینڈ جرنلزم تین دہائیوں سے اہم اقدام کررہی ہے ۔ جس سے فارغ التحصیل صوبہ اور ملک کے اہم صحافتی شعبوں اور میڈیا میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس دوران ملکی میڈیا اور صحافتی شعبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہمانوں نے طلباء و طالبات کو شعبہ صحافت کے اہم معلومات فراہم کئے اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

بعدازاں وفد نے وائس چانسلر کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ فیکلٹی اور اساتذہ سے ملاقات بھی کیں اور جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو بے حد سراہا۔ وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ۔ اور جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے مہمانوں کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :