ْ خوف زدہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے٬ دفعہ 144کا نفاذ حکومت کو بچا نہیں سکتا٬ حامد رضا ن

اپوزیشن کی یلغار اور للکار سے تخت اسلام آباد لرز رہا ہے٬ پولیس کو سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے٬پارٹی عہدیدارا ن و کارکنان سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خوف زدہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ دفعہ 144کا نفاذ حکومت کو بچا نہیں سکتا۔ اپوزیشن کی یلغار اور للکار سے تخت اسلام آباد لرز رہا ہے۔ پولیس کو سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ حکومت سانحہ ماڈل ٹائو ن کو دہرانے پر تُلی ہو ئی ہے۔

حکومت نے خواتین پر ڈنڈے برسا کر بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت تصاد م کی صورتحال پیدا کرکے اپنے پائوں پر کلہاڑی ماررہی ہے۔ چھاپے ٬ گرفتاریاں ٬ محاصرے اور کریک ڈائون غیر جمہوری رویہ ہے ۔ شاہی خاندان نے خود کو احتساب سے بچانے کیلئے پورا ملک دائو پر لگادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل پارٹی عہدیدارا ن و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جمہوری دور میں حکمرانوں کا آمرانہ طرز عمل قابل مذمت ہے۔ حکومت سیاسی و جمہوری آزادیوں کو پامال کررہی ہے۔ نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے کو ئی سبق نہیں سیکھا۔ پر امن سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیوار ی کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ حکومت نے دو نومبر سے پہلے خود پورے ملک کو بند کر دیا ہے۔

حکومتی وزراء کا لب و لہجہ وہی ہے جو سانحہ ماڈل ٹائون سے پہلے تھا۔ آمرانہ طرز عمل سے سیاسی کارکنوں کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ دو نومبر کو دھرنا ہر صورت اور ہر قیمت پر ہو گا۔ حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں خواتین کی تذلیل کرکے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ لال حویلی کو سیل کرنا سیاسی و جمہوری آزادیوں کے منافی ہے۔ پر امن سیاسی جلسے روکنا کونسی جمہوریت ہے۔

متعلقہ عنوان :