پاکستان زندہ باد کنونشن حسب پروگرام 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ہر صورت منعقد ہو گا٬ ریاض حسین شاہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان زندہ باد کنونشن حسب پروگرام 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ہر صورت منعقد ہو گا۔ کنونشن میں کو ئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان زندہ باد کنونشن کا پنڈال اور سٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور دور دراز علاقوں سے وفود راولپنڈی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان زندہ باد کنونشن علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ پیر مظہر سعید کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے پیر نقیب الرحمن ٬ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی٬ صاحبزادہ غلام نظام الدین جامی٬ پیر عتیق الرحمن فیض پوری٬ صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی٬ صاحبزادہ حامد رضا٬ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ٬ الحاج محمد حنیف طیب ٬ صاحبزادہ نور الحق قادری٬ ڈاکٹر راغب حسیب نعیمی٬ پیر کرنل (ر) سرفراز محمدی٬ پیر خالد سلطان قادری اور دوسرے مقررین خطاب کریں گے۔

کنونشن کے موقع پر اہم اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان زندہ باد کنونشن مستحکم پاکستان کی بنیاد بنے گا۔ پاکستان زندہ باد کنونشن میں اہلسنّت جماعتوں کے قائدین شریک ہوکراتحاد کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :