حکمران پاک دامن ہیں تو کیوں احتساب سے ڈررہے ہیں٬حافظ زبیر احمد کار دار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکت ہولڈر حافظ زبیر احمد کار دار نے کہا ہے کہ پانامہ پیپر اور پنجاب میں میٹرو ٬اورنج ٹرین اور نندی پور جیسے میگا پراجیکٹس پر ایماندارانہ تحقیقات شروع ہوجائیں تو حکمران روز اپنی صفائی میں پریس کانفرنسیں کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمران اگر پاک دامن ہیں تو وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دیتے وہ کیوں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں ہونے دیتے وہ کیوں احتساب سے ڈررہے ہیں ان کے ڈر اور خوف سے ہی یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ دال می ضرور کچھ کالا ہے۔

متعلقہ عنوان :