پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخل امیدواروں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخل ہونے والے امیدواروں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والی لسٹ کے مطابق اس سال ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے میرٹ88.6818فیصدجبکہ بی ڈی ایس کیلئے 88.5545فیصد رہا۔ سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا92.3727فیصد رہا جبکہ سب سے کم ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا88.5545فیصد رہا۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ91.3182فیصد٬ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا90.7983فیصد٬شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور90.4273٬ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور90.1368فیصد٬ امیر الدین میڈیکل کالج لاہور90.0381فیصد٬نشتر میڈیکل کالج ملتان کا89.8944فیصد٬ راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی 89.4398فیصد٬پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد89.4013فیصد٬گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ89.2545فیصد٬قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور89.1273فیصد٬ سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا89.0675فیصد٬ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ88.8913فیصد٬نواز شریف میڈیکل کالج گجرات88.8900فیصد٬٬ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال88.8498فیصد٬ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان88.7671 فیصدجبکہ غازی خان میڈیکل کالج ڈیڑہ غازی خان کا میرٹ88.6818فیصد رہا۔

(جاری ہے)

بی ڈی ایس کیلئے ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 88.6563فیصد٬ نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کا 88.5909فیصد جبکہ ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ88.5545فیصد رہا۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے فارمولے کے تحت تیار کیا گیا جس کے تحت میڑک کے نمبروں کا 10فیصد٬ انٹر میڈیٹ کے نمبروں کا 40فیصد جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا 50فیصد ترتیب دیا جاتا ہے۔

اس سال54,908 طلبہ نے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ دیا۔ ان میں سے 12,342 ایسے طلبہ جنھوں نے درج بالا فارمولے کے تحت 82فیصد یا زائد مجموعی نمبر حاصل کیے وہ داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کے اہل قرار پائے۔ پنجاب کے 17سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3022نشستیں جبکہ3ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 175نشستیں ہیں۔ ان کے علاوہ سپیشل (معذور) بچوں کیلئے 20جبکہ جنوبی پنجاب کے 6پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے 61سیٹیں اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئی76 نشستیں مخصوص ہیں۔

سپیشل بچوں کے کوٹہ پر مجموعی طور پر 126امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔جن میں سے 65امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا۔ ان طلبہ کا میڈیکل بورڈ 17سی21اکتوبر تک ہوا۔ ان نشستوں کیلئے آخری میرٹ77.8455فیصد رہا۔ پسماندہ اضلاع کی نشستوں پر829امیدواروںنے درخواستیں دیں۔ ان اضلاع میں میرٹ کو صورتحال یہ رہی:مظفر گڑھ88.4736فیصد٬ راجن پور(شہر)88.4273 فیصد٬ راجن پور (ٹرائبل)66.2351فیصد٬ لودھراں88.2597فیصد٬ بکھر87.5113فیصد٬ لیہ88.3177 فیصد اور ڈیرہ غازی خان(شہر)88.4571فیصد٬ڈیرہ غازی خان(ٹرائبل)85.9364فیصدرہا۔

چولستان کی سیٹ کے لیے میرٹ82.7433 فیصد رہا۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص سیٹوں کا میرٹ 87.5532فیصد رہا۔ بین الصوبائی کوٹے پر پنجاب کے طلبہ کیلئے 14نشستوں پر میرٹ یوں رہا: خیبر میڈیکل کالج پشاور89.1351فیصد٬ محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور آزاد جموں و کشمیر88.6771فیصد٬ آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد آزاد جموں کشمیر 88.6589فیصد٬ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ 88.6130فیصد جبکہ پونچھ میڈیکل کالج راولا کوٹ آزاد جموں کشمیر88.6139فیصد رہا۔

تمام فہرستیںیو ایچ ایس کے ویب سائیٹ www.uhs.edu.pkپر اپ لوڈ کردی گئی ہیں ۔ منتخب ہونے والے طلبہ کو کال لیٹر متعلقہ کالجز کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی کلاسز کا آغاز14نومبرسے ہوگا۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے دوسری سلیکشن لسٹ28نومبر کو لگے گی۔

متعلقہ عنوان :