لاہور ٬ تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر

۔ احتجاج کے دوران بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور میں تحریک انصاف کے وکلا آپے سے باہر ہو گئے۔ احتجاج کے دوران بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نے وکلا کے رویے کی مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کا سبق پڑھ کر کالا کوٹ پہننے والے انسانی حقوق ہی فراموش کر بیٹھے۔ لاہور کے مال روڈ پر بپھرے وکلا نے پہلے ٹائر جلائے اور پھرآنے جانے والوں کو روکنے لگے۔

(جاری ہے)

بچوں کے سامنے باپ پر تشدد کیا گیا اور پھر ایسے ہو گئے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ یہ بھی بھول گئے کہ باپ بچوں کیلئے آئیڈیل ہوتا ہے اور ان کے اس تھپڑ کا بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر ہوگا۔ دنیا نیوز نے پوچھا تو شاہد نسیم گوندل تشدد سے ہی مکر گئے۔ صرف شہری ہی نہیں٬ صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر بھی وکلا کے رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہیں۔ شاہد نسیم نے تو دھٹائی دکھائی البتہ تحریک انصاف پنجاب لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل نے تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی