Live Updates

رانا ثناء اللہ ہمارے لیڈرز کیلئے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں٬ عمران خان کی نظر بندی قابل مزمت ہے٬ محمودالرشید

حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو 2 نومبر ان کا آخری دن ہو سکتا ہے٬ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میا ں محمودالرشید نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ ہمارے لیڈرز کیلئے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں٬ عمران خان کی نظر بندی قابل مزمت ہے٬ حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو 2 نومبر ان کا آخری دن ہو سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے دیگر اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل اور شنیلا روت کے ہمراہ اسلام آباد احتجاج کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے٬ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور پولیس کا دھاوا ہائی کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ جلائو گھیرائو کی پہل کر کے حکومت نے ہماری تحریک میں وائلنس شامل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے عملی طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کر دیا گیا ہے۔ 624 کارکنوں کی گرفتاری اور منتخب نمائندوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی کو آگاہ کریں گے٬ قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس لائیں گے۔میاں محمودالرشید کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ ہمارے لیڈرز کیلئے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں٬ ان کا تحریک انصاف کے ساتھ لب ولہجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات