سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اوورسیزپاکستانیز کا اجلاس

سی سی پی او کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی عبدالروف کی اغواء ہونے والی بیٹی کو بازیاب کرا کر باپ کے حوالے کر دیا کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی عمران یٰسین کا ڈیوائن گارڈن ڈیفنس میں خریدا گیا گھرکا قبضہ دلوا دیا اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی جائیدادوں اور لین دین سے متعلق 32درخوستیںپیش کیں سی سی پی او نے فرداً فرداً تمام شکایتیں سنیں اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس کی زیر صدارت اورسیزپاکستانیز کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اورسیز پاکستانیز کی جائیدادوں٬ لین دین کے تنازعات اور گھروں پر قبضوں سے متعلق 32درخواستیں پیش کی گئیں۔ سی سی پی او لاہور نے تمام سائلین کے فرداً فرداً مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

قطر میں مقیم اوورسیز پاکستانی عبدالروف نے درخواست دی کہ اس کی شادی شدہ بیٹی 4ستمبر کو قطر سے لاہور آئی تو عامر نے اسے اغواء کر لیا جسکی ایف آئی آر نمبر133/16پولیس اسٹیشن سرور روڈ میں درج ہے لہذا اس کی بیٹی کو برآمد کروایا جائے جس پر سی سی پی او لاہور نے پولیس کو حکم دیا گیا کہ مغویہ کو برآمد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مغویہ کو برآمد کر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

بیانات قلمبند ہونے کے بعد لڑکی کو والد کے حوالے کر دیا گیا اور دونوں باپ بیٹی قطر روانہ ہو گئے عبدالروف نے بیٹی کی بازیابی پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ عامر بھی قطر میں مقیم ہے۔ اوورسیز پاکستانی عمران یٰسین نے درخواست دی کہ اس نے ڈیوائن گارڈن ڈیفنس روڈ میں بلاک سی میں مکان نمبر35بک کروایا اور اس کی تمام ادائیگی بھی کر دی مگر ڈویلپر گھر نہیں دے رہا۔

سی سی پی او نے دونوں پارٹیوں کو سنا ۔ ڈویلپر نے اعتراف کیا اس نے گھر کی تمام رقم لے لی ہے لیکن اب اس نے عمران یٰسین کو مذکورہ گھر کا قبضہ دے دیا ہے۔گھر ملنے پر عمران یٰسین بہت خوش تھا اور اس نے کمیٹی کے کردار کی تعریف کی۔اجلاس میں اورسیز پاکستانی عظمی قیصر اور مسز انیقہ انجم نے درخواست دی کہ انہوں نے خیابان امین میں گھر خریدنے کے لیے خیابان امین سوسائٹی کو رقم دی مگر نہ تو پلاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے لہذا ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے دونوں پارٹیوں کو سنا اور خیابان امین کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متبادل پلاٹ کی نشاندہی اور گھر کی تعمیر کا شیڈول دو دن کے اندر تیار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے۔پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق اورسیز پاکستانیز کی شکایات پر سی سی پی او لاہور نے ڈسٹرکٹ آفیسر (کوآپریٹوز) کو تمام معاملات کی سکرونٹی کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ریونیو آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں تمام معاونت فراہم کرے ۔ آسٹریلیا میں مقیم منصور اے شیخ نے درخواست دی کہ اس نے مطاہر صدیق کو 2لاکھ لاکھ61ہزار روپے ائیر ٹکٹس کے لیے دیئے مگر وہ رقم واپس نہیں کر رہا۔ سی سی پی او لاہور نے دونوں پارٹیوں کو سنا اور معاملہ متفقہ طور پر حل کر لیا گیا۔ معاہدے کے مطابق مطاہر صدیق درخواست دہندہ کو اس کی رقم واپس کرنے کے لیے چیک دے گا۔ اجلاس میں اے ڈی سی (آر) طاہر فاروق٬ ایونیو آفیسر ایوب بھٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :