وزیر مملکت پیٹرولیم کی ٹی ڈی اے پی میں آستانہ ایکسپو 2017 کی صدارت

فیوچر انراجی ایکسپو2017 میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے ایک پاکستان پیویلین قائم کیا جائے گا ٬ وزیر مملکت جام کمال کو بریفنگ پویلین میں پاکستان کے مسلم ادارے کا اظہار کیا جائے جس میں دستیاب محدود ایندھن کے استعمال کے مختلف ذرائع بنائے جائیں٬ جام کمال کی ہدایت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی ذخائرجام کمال نے ٹی ڈی اے پی میں آستانہ ایکسپو 2017 کی صدارت کی جس میں سیکریٹری ٹی ڈی اے پی رابعہ جویری آغااور ٹڈاپ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت کو بتایا گیا فیوچر انراجی ایکسپو2017 میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے ایک پاکستان پیویلین قائم کیا جارہا ہے جس میں خالص پاکستانی رواج اور بھرپورورثے سے حاصل کئے گئے انتہائی کم کاربن کے استعمال کے طریقہ کار کو منفرد امتزاج میں پیش کرنا مقصود ہے ۔

مکمل موثر موضوع’’ پائیدار مستقبل کیلئے ماضی کی پرورش‘‘ کا مقصد یہ ہے کہ اکیسویں صدی کیلئے مستقبل کے خیالات کا نقشہ کھینچتے ہوئے معاشرے کے پیسے ہوئے طبقے کو درپیش مسائل پر غور خوض کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پویلین میں ایندھن کے استعمال میں کمی کیلئے انتہائی کم لاگت حل شامل کرنے کے علاوہ قابل تجدید ایندھن کے ذرائع کے استعمال کو بھی شامل کرنا ہے۔

جس میں ملک کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والی آبادی اور خواتین کی ترقی و خوشحالی مقصود ہے۔ پویلین میں پسماندہ اور غریب طبقے کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔جیسا کہ غریب لوگ خصوصاً خواتین کھانے پکانے اور گرم کرنے کیلئے عام طور پر دستیاب نامناسب بائیو ماس کا استعمال کرتی ہیں۔ جوکہ نہ صرف ماحولیاتی خرابی پیدا کرتی ہیں بلکہ عورتوں اور بچوں کی صحت پر برا اثر چھوڑتی ہیں۔

نمائش میں کھانے پکانے اور گرم کرنے کے کم لاگت کے طریقہ کار پیش کئے جائیں گے۔ جوکہ پسے ہوئے طبقے کی زندگی بہتر بنانے میں لازمی عنصر تصور ہوگا۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے ردعمل کے طور پر کم لاگت پینے کا صاف پانی کو عوامی بھلائی کیلئے قابل تجدید ایندھن کے ذرائع کے استعمال کیلئے پیش ہوگا۔ اس میں ٹھنڈک اور قدرتی طور پر ہوادار نظام والی عمارتیں بھی شامل ہونگی ۔

وزیر مملکت جام کمال نے ہدایت کی کہ پویلین میں پاکستان کے مسلم ادارے کا اظہار کیا جائے جس میں دستیاب محدود ایندھن کے استعمال کے مختلف ذرائع بنائے جائیں تاکہ معاشرے کے غریب طبقے کیلئے بہتر زندگی حاصل ہو۔ غریبوں کے لئے ایندھن کے استعمال کے کئی ایک ذرائع پاکستان کے اپنے ورثے اور دیسی رواج سے حاصل شدہ طریقوں کے دریافت کئے گئے ہیں ۔

پویلین اور نمائش کو اس طرح پیش کیا گیا ہے۔ کہ جس میں تمام لوگوں خصوصاً نظر انداز کئے گئے طبقے کی زندگیوں میں ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس کے موضوع میں ماضی اور ماضی کی آبپاری کرتے ہوئے پائیدار مستقبل کی درمیان رابطے کی اہمیت کو تعمیر کرنا ہے۔ ٹی ڈی اے پی اور ہیئر ٹیچ فائونڈیشن آف پاکستان٬ کنسلٹنٹس میس (مختار انٹر پرائزز اسٹوڈیو برائے آرکیٹکچر ) اور پاکستان کونسل آف آرکیٹیکس و ٹائون پلانرز کے تعاون سے آستانہ پیویلین ویلج مکلی گوٹھ٬ ورلڈ ہیرٹیچ ٬ مکلی کے مقام پر دسمبر 2016 اور جنوری 2017 میں قائم کیا جائے گا۔

اس کا مقصد ہے کہ یونیورسٹی طلباء ٬ آرکیٹیکس ارو دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے خواہشمند حضرات کے ساتھ ساتھ ماہر گلکار اس میں شریک ہوکر آستانہ پیویلین قازقستان کیلئے تیار کرنا ہے۔ اے پی وی میں کاربن کے اثرات کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے ذریعے سیکھنے کے مفرد مواقع فراہم کرنا ہیں۔ آستانہ میں شامل ہو کر ٹی ڈی اے پی ملک کے ان نوجوانوں اور دستکاروں کی محنت کو نقشہ کشی کرے گا تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ پاکستان موسمیائی تبدیلی کے حوالے سے پابند ہے اور دنیا کے مستقبل کو بنانے میں اپنے حصے کی طرف سے مصمم ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :