تمبو٬ نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:47

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) تحصیل تمبو کے علاقے میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ علی آباد میں نوجوان معشوق علی جمالی نے مبینہ گھر ناچاقی کی بناء پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو منجھوشوری کی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور پولیس نے اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :