ڈیرہ مراد جمالی٬کیسکو کے نصیرآباد ڈویژن پر ایک ارب 60کروڑ روپے واجبات

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:47

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)کیسکو کے نصیرآباد ڈویژن پر ایک ارب 60کروڑ روپے واجبات جن کی وصولی کیلئے گرینڈ آپریشن گنداخہ گرڈ اسٹیشن سمیت درجنوں بجلی کے فیڈر بند 35بجلی کے ٹرانسفارمرز اف لوڈ کرکے سات بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ سات سو کیس نیب کے حوالے کر دیئے گئے یہ بات ایکس ای این کسیکو نصیرآباد عبدالسلام مینگل نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او میر وریام خان منجھو ریونیو آفیسر کیسکو سید عابد علی شاہ ایل ایس ارشاد احمد عمرانی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کرنا قومی جرم ہے جس کے سدباب کیلئے ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد ڈیرہ الله یار صحبت پور گنداخہ جھل مگسی اور کچھی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوروں اور بادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے انہوں نے بتایا کہ نصیرآباد سرکل پر سرکاری محکموں عام صارفین اور زمینداروں پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے واجبات ہیں اور کہاکہ اوستہ محمد میں ساتھ بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں جو نئے بجلی کے پول لگا کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور کہاکہ ربیع کینال ٹو پر کوئی غیر قانونی ٹیوب ویل براہ راست چل رہے ہیں اور نہ ہی غیر قانونی ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سات سو بجلی نادہندگان کے کیس نیب کے حوالے کیئے گئے ہیں جن سے ایک کروڑ روپے واجبات وصول کر لیئے گئے ہیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔