کوئٹہ٬ اینٹی نارکوٹیکس فورس کی2 افسران کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈدیا جائیگا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)کوئٹہ اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کی2 افسران کو منشیات کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا نے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر31 اکتوبر2016کو کراچی میں ایوارڈدیا جائیگا تفصیلات کے مطابق امسال ماڈل کلکٹر کسٹم کے آفیسران اورعملے کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کی کو ششوں کو ناکام بنا تے ہوئی474 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے ہیروئن اور8 ہزار کلو گرام چرس قبضے مین لے کر اس ناسور کو معاشرے میں پھیلنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کر تے ہوئے منشیات کے سمگلروں کی کو ششوں کو ناکام بنایا ہے جس پر اینٹی کارکوٹکس فورس کی جانب سے ماڈل کلکٹر کسٹم کوئٹہ کے ڈپٹی کلکٹریٹ کسٹم امان اللہ خان ترین٬ انسپکٹر فیروز خان کاکڑ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس قبضے میں لینے کی وجہ سے ایوارڈ دیا جا رہا ہے بین الاقوامی منڈی میں لی جانیوالی منشیات کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔