ڈیرہ اللہ یار٬ سانحہ کوئٹہ پر اقلیتی برادری دیوالی کا تہوار سادگی سے منائے گی٬

ڈاکٹر اشوک کمار جمالی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سابق اقلیتی ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر اشوک کمار جمالی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر اقلیتی برادری ضلع بھر میں دیوالی کا تہوار سادگی کے ساتھ منائے گی ٬تمام اقلیتی برادری کے گھروں میں کوئی جشن نہیں ہوگا ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں اقلیتی برادری کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹراشوک کمار جمالی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں بے گناہ پولیس اہلکاروں کی جانیں ضائع ہو ئی ہے جس کی وجہ سے اقلیتی برادری اس واقع پر مکمل طو رپر سوگ میں ہیں وہ اس سانحہ کی وجہ سے اقلیتی برادری نے فیصلہ کیا ہے کہ دیوالی کا تہوار مکمل طورپر سادگی کے ساتھ منانے اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی اور یہ وہ عناصر ہے جو ملک کونقصان پہنچاتے ہیں ٬اقلیتی برادری پاک فوج اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر دشمن کا مقا بلہ کریں گئے انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :