ڈیرہ اللہ یار٬ پولیس ٹرینگ سنٹر حملے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی ریلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) کوئٹہ پولیس ٹرینگ سنٹر پر حملے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے احتجاجی مظاہرریلی نکا لی گئی اور سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ ریلی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے حفیظ الرحمن کھوسہ ٬ مولانا ابوبکر لاشاری ٬ مولانا عبدالغفار رند اور عبدالستار کھوسہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ٬ آئے روز بم دھماکوں میں معصوم شہریوں شہید کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس ٹرینگ سنٹر پر حملہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے انہیں عبرت ناک سزاء دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :