Live Updates

ڈیرہ اللہ یار٬سلام آباد میں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کی احتجا جی ریلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ڈیرہ اللہ یار میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجا جی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کای گیا ۔

(جاری ہے)

احتجا جی ریلی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عارف علی رند کی قیادت میں پارٹی دفتر سے نکالی گئی جس میں درجنوں کارکنان نے شرکت کی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں پر مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں ۔

مظاہرین سے عارف علی رند سمیت دیگر کارہنماؤں نے خطا ب کرتے ہوئے حکومت مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر گرفتار کارکنوں کو رہا کرکے اسلام آباد کی سڑکیں کھول دے تاکہ سیاسی آزادی کے ساتھ شہری اپنا جمہوری حق اداکرکے احتجاج کریں انہوں نے کہاکہ حکومت جتنی بھی کوشش کریں 2نومبر کو اسلام آباد میں ضرور دھرنا کامیاب ہوگا جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گئے اور پھر نواز شریف تلاشی دے گئے یا مستعفی ہوگئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :