ڈیرہ مراد جمالی٬ حکومت عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے٬میرمحمدعاصم کردگیلو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سابق صوبائی وزیر میرمحمدعاصم کردگیلونے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اپنے حلقے میں تمام علاقوں میں عوامی مشاورت سے اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کیئے گئے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی تعلیم صحت مواصلات سمیت عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے تعمیر ہونے والی پی سی سی روڈ رند علی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی رہنما میربشیراحمدجتوئی غلام علی جتوئی عنایت اللہ لاہورزئی نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میرمیرعاصم کردگیلو نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر اور بلارنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے ڈھاڈر رندعلی حلقہ پی بی بولان ون کے عوام سے کئیے گئے وعدوں کو پورا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ دعوئوں کے قائل نہیں عوام کی عملی طور پر خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام سے جوبھی وعدے کئیے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچاکر دم لیں گے شرافت اور عوامی بلاامتیاز خدمت ہمارا وژن ہے اپنے عوام کو تنہا کھبی بھی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی عوامی خدمات کو ہمیشہ جاری رکھتے ہوئے کچھی کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے عوامی طاقت سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچیں گے -