ڈیرہ مراد جمالی٬ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ مرادجمالی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور ڈی سی چوک پر ٹائر نذرآتش کرکے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا حکومت اور اسلام آباد پولیس کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی اور گونوا ز گو کے نعرے لگائے گئے ریلی کے شرکاء سے شاہ محمود قریشی نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا ڈیرہ مرادجمالی میںپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وڈیرہ عرض محمد عمرانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاریلی میں بڑی تعداد میں ورکروں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز موجود تھے بعدازاں ریلی کے شرکاء نے ڈی سی چوک پر ٹائر نذآتش کرکے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا دھرنے کے سبب دونوں جانب ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ریلی کے شرکاء سے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک خطاب کیا اس سے قبل ضلعی صدر وڈیرہ عرض محمد عمرانی ٬٬محمد وارث بنگلزئی نصراللہ بھٹو٬سنجے پنجوانی اوربشیراحمد مستوئی ٬منصب بگٹی سمیت دیگر نے خطاب کیا شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کوئی نو گو ایریا نہیں ہے وہاں یوتھ کنوینشن منعقد ہونا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے چڑھائی کر کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس تشددمیں خواتین ورکروں کوبھی معاف نہیں کیا گیا اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیاجسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے موجودہ حکومت دونومبر کو ہونے والے دھرنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو بلا جواز کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ہماری پرامن تحریک کو دبانے کی کوشش کررہی ہے جو کہ ان کا آمرانہ سوچ ہے ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے بلوچستان کے کارکنان صبروتحمل کرتے ہوئے پرامن رہ کر اپنااحتجاج جاری رکھیں اور دو نومبر کو اسلام آباد پہنچ کر فیصلہ کن دھرنے میں شرکت کریں۔