کوئٹہ٬ حکومت پی ٹی سی دھماکے میں شہید وزخمی ہونے والے خاندانوں کی امداد کرے

جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے رہنماوئں کا حکومت سے مطالبہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمد مشوانی٬سیکرٹری جنرل محمد صادق مینگل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پی ٹی سی دھماکے میں شہید وزخمی ہونے والے غریب خاندانوں کی مناسب امدادکا اعلان کریں شدید زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر کراچی بجھوانے کا بندوبست کریں ۔پی ٹی سی دھماکے کے متاثرہ خاندان انتہائی غریب وپسماندہ ہیں ان کی مدد کرنے سے خاندان کی کفالت ٬یتیموں کی مدد ممکن ہوسکے گیان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے خاندان سے تعزیت بعدازاں سول ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے زخمیوں کی رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر زخمی پولیس اہلکاروں کی رشتہ داروں نے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں میں سے اکثرغریب اور گھر کے واحد کفالت کرنے والے تھے جماعت اسلامی یوتھ ان غریبوں کیلئے آوازبلندکرتی رہیگی ٬انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحدہوکر مخلصانہ جدوجہد کرنی چاہیے دہشت گردوں نے سانحہ سول ہسپتال کے بعد سانحہ پی ٹی سی کرکے ہم سے قیمتی غریب نوجوان چھین لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان شرپسندوںکے خلاف حکومت دعوئوں واعلانات کے بعدحقیقی عملی کام کریں دہشت گرد حکومت اور سیکورٹی فورسزکی غفلت وکوتاہی سے فائدہ اُٹھا رہی ہے نوجوان دہشت گردوں سے قوم کونجات دلانے کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کا ساتھ دیں ہم ہر قسم کی برائی ومنکرات اورظلم کے خلاف اور مظلوم کیساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :