کوئٹہ٬لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ2499 دن ہو گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ2499 دن ہو گئے اظہار یکجہتی رکنے والوں میں بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ٬ مرکزی کمیٹی کے رکن طارق بلوچ٬عاطب بلوچ٬ عثمان بلوچ اور مجیب بلوچ نے لاپتہ وشہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور پھر تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق عوام کے سامنے لائے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ ہر دور میں ظلم اور زیادتیاں رواہ رکھی گئی ہیںانہوں نے مزید گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چونکہ بلوچ قوم بھی اپنے ملک کے وسائل پر اختیار اور قومی اقتدار اعلیٰ سے محروم ایک محکوم قوم ہے جو اپنے قومی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے مگر اس کے پاس اپنا کوئی میڈیا نہیں ہے جس کے ذریعے وہ اپنی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچا سکے ۔