وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر٬ وزیراعظم اورعوام کومبارکباد

رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز لیڈرشپ کے باعث ترکی نے غیرمعمولی ترقی کی ہے پاکستان اور ترکی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے یکساں سوچ کے مالک ہیں٬جمہور ی اقدار کے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ترکی دنیا کا خوشحال ملک بن چکا ہے٬شہبازشریف

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:42

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان ٬ ترک وزیراعظم دا ئوداگلو اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان لازوال تاریخی تعلقات موجود ہیں ۔ پاکستان اورترکی کے عوام یکجان دوقالب ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے اور ہرگزرتے لمحے پاکستان اورترکی کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے ۔ دونوںممالک کے مابین بڑھتا ہوا معاشی تعاون پاک ترک دوستی کو مستحکم کررہا ہے۔ پاک ترک تعلقات کی مثال قوموں کی تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے یکساں سوچ کے مالک ہیں۔

جمہور ی اقدار کے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ترکی دنیا کا خوشحال ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز لیڈرشپ کے باعث ترکی نے قلیل عرصہ میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرت آفت٬ ترکی ہمیشہ پاکستان اور یہاں کے عوام کے شانہ بشانہ رہا ہے۔ ترکی کی طرف سے قدرتی آفات کے وقت سماجی اور معاشی امداد اور تعاون پاک ترک مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

مظفرگڑھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ رجب طیب اردگان ہسپتال ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ بھائی چارے کے جذبات کو معاشی تعاون کی شکل دینے کا اعزاز مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو حاصل ہے۔انہوںنے کہا کہ ترک عوام نے گزشتہ دنوں جمہوریت کیساتھ جس غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیاوہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے ترقی کا یہ سفرجمہوریت پسند معاشرے کی مدد سے طے کیا ہے اور جمہوریت کی خاطرجاں بحق ہونے والے ترک بہن بھائیوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔