انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدربڑھ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیںاستحکام

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدربڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیںاستحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں3پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.82روپے سے بڑھ کر104.85روپے اورقیمت فروخت104.87روپے سے بڑھ کر104.90روپے پرجاپہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید105.80روپے اورقیمت فروخت106روپے پربرقراررہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید115.30روپے سے بڑھ کر116.40روپے اورقیمت فروخت116.80روپے سے بڑھ کر116.90روپے پرجاپہنچی جبکہ80پیسے کی نمایاںکمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید129.30روپے سے گھٹ کر128.50روپے اورقیمت فروخت130.80روپے سے گھٹ کر130روپے پرآگئی ۔#