بہاولپور ٬آر پی او محمد ادریس احمد کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چوک کا اچانک دورہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ون یونٹ چوک کا اچانک دورہ٬ سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ۔

(جاری ہے)

آر پی او نے پوسٹ گریجویٹ کالج کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کالج میں نصب پینک الارم سسٹم کو خود چیک کیاالارم کے بجتے ہی کوئیک ریسپانس فورس اور دیگر اداروں کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیاجس پر آر پی او نے ان کے فوری ریسپانس پر تسلی کا اظہار کیااس کے علاوہ کالج کی چیکنگ کے دوران انہوں نے ہدایات دیں کہ کالج کی سیکورٹی پر مامورپرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی تربیت دی جائے۔

کالج کی سیکورٹی اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے موک ایکسرسائز کروائی جائے۔سی سی ٹی وہ کیمرہ جات میں اضافہ کرکے کالج کے کنٹرول روم کومزید بہتر بنایا جائے۔ایمرجنسی نمبرات کی لسٹ بنوا کر کالج میں مختلف جگہوں پر لگوائی جائیں ۔کالج میں آنے جانے والے ہر شخص کی انٹری کی جائے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کالج میں داخل نہ ہونے دیا ٬کار موٹر سائیکل پارکنگ کو کالج کی بلڈنگ سے دور بنایا جائے اور پارکنگ کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ کوئی شر پسند دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔