بہاولپور ٬لاہور ہائی کورٹ کے قیام کے 150سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے زیر انتظام یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)لاہور ہائی کورٹ لاہور کے قیام کے 150سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹس بہاول پور کے زیر انتظام یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر کی ہدایت پر 12نومبر کو جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں جوڈیشل افسران٬ وکلاء٬ سول سوسائٹی٬ شعبہ قانون کے و دیگراساتذہ وطلبہ شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں 13نومبر کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں بار اور بینچ کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ 14نومبر کو مختلف سکولوں کے طلبہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کرایا جائے گا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعیداحمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تقریبات کے انعقاد سے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے 150برس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو انصاف کے حصول کی آگاہی فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔