بورے والا- ٬عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں خواتین اور کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف احتجاج

سابق ممبر پنجاب اسمبلی خالد محمودچوہان کی قیادت میں احتجاجی ریلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:40

بورے والا- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں خواتین اور کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کے سٹلائٹ ٹائون سیکرٹریٹ سے ضلعی صدر پی ٹی آئی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی خالد محمودچوہان کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی نائب طاہر خان یوسف زئی٬ضلعی سیکرٹری لایئرونگ چوہدری مختاراحمدجٹ٬سیکرٹری جنوبی پنجاب لائیر ونگ بیرسٹر خالد نثارڈوگر٬چوہدری طارق محمودباجوہ٬چوہدری اعجازاسلم٬ملک فاروق احمداعوان٬چوہدری محمد شفیق گوجر٬چوہدری محمد عاشق کمبوہ٬حافظ راشد ستارمغل٬سعید احمدقریشی٬چوہدری محمداحمد کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ریلی کے شرکا نے گونوازگو اور پانامہ لیکس میں کرپشن کے خلاف نعرے بازی کی ریلی بس سٹینڈ پر آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر خالد محمودچوہان اور بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں اور خواتین پر پولیس تشدد ار گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اور یہ حکمرانوں کی آمرانہ جمہوریت دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے اور یہ عمل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ نہتے کارکنوں پر تشدد لاٹھی چارج اورآنسو گیس کا بے دریغ استعمال پوری دنیا میں دیکھ لیا ہے اور تمام جمہوریت پسند قوتیں ان کی مذمت کررہی ہیں اورپوری قوم حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور2نومبر کے اسلام آباد احتجاج جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے وہ کرپشن زدہ حکمرانوں کو بہاکر لے جائے گا انہوں نے کہا کہ 2نومبر کو ضلعی آفس سٹلائٹ ٹائون سے ان کی قیادت میں قافلہ صبح 8بجے روانہ ہوگا۔