پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری٬کے ایس ای 100 انڈیکس 114.43 پوائنٹس کی کمی سے 39872.88 پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 114.43 پوائنٹس کی کمی سے 39872.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 34 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار 49 روپے کی کمی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 54 لاکھ 54 ہزار 130 حصص کی مندی رہی٬ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی1 ارب 63 کروڑ 7 لاکھ 48ہزار 126 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 114.43 پوائنٹس کی کمی سے 39872.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 52.26 پوائنٹس کی مندی سے 21817.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 116.33 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 112.89 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 11.43 پوائنٹس کی کمی سے 17386.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 107.04 پوائنٹس کی مندی سے 15206.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 71.65 پوائنٹس کی کمی سے 18772.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 143 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 264 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 147.45 روپے کے اضافے سے 3123.72 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 79.12 روپے کی تیزی سے 1661.70 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پام اولیو اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت 85 روپے کی مندی سے 1640 روپے اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 63.68 روپے کی کمی سے 1218.32 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 15.80 روپے سے شروع ہو کر 15.74 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار حصص کے سودے 39.35 روپے سے شروع ہو کر 39.53 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 32 کروڑ 85 لاکھ 51 ہزار حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 84 کروڑ 58 لاکھ 80 ہزار 682 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 20 ارب 6 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار 348 روپے سے کم ہو کر 80 کھرب 85 ارب 13 کروڑ 10 لاکھ 82 ہزار 299 روپے سے کم ہو کر رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 184 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 14 ارب 78 کروڑ 12 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :