رسالپور٬پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف سرچ آپریشن٬درجنو ں مشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا جبکہ٬قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب درجنوں افراد سمیت کئی مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا ان کے ساتھ لاکھوں روپو ں کی منشیات اور اسلحہ برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر تھانہ مصری بانڈہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر خادمین خان بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ تھانہ مصری بانڈہ کے مختلف علاقوں جن میں مصری بانڈہ٬ مغلکئی٬ میاں عیسیٰ ٬ تولاندی٬ عزیز آبا٬ زڑہ میانہ اور نندرک میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 4 منشیات فروشوں جن میں سید بہادر ولد پوردل ساکن عزیز آباد٬ نورجمال ولد ثمرگل ساکن زڑہ میانہ ٬عبدالروف ولد گل اُستاد ساکن شیواہ تالاب اکوڑہ اور زیب اللہ ولد خیال محمد ساکن رجب کورونہ کوگرفتار کرلیا ان کے ساتھ 5کلو4سو67گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کی جس کی قیمت 3لاکھ 50ہزار روپے بتائی جاتی ہیںجبکہ٬قتل اقدام قتل مطلوب گل محمد شاہ ولد زرغن شاہ ا ور دیگر جرائم میں مطلوب 22 افراد کو بھی گرفتار کرلیاان کے ساتھ 1عدد کلاشنکوف اور 3عدد پستول برآمد کی اور اس کے ساتھ ساتھ 15مشتبہ افراد کو بھی آپریشن میں گرفتار کرلیا۔