چاغی میں تحریک انصاف کاکارکنوں پرتشدد اورگرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف چاغی کے زیر اہتمام ضلعی صدر حاجی امان اللہ نوتیزئی کے سربرائی میں احتجاجی ریلی اور دھرنا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چاغی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے خواتین کارکنان پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف دالبندین ضلع سیکرٹریٹ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہرائیوں پر گشت کرتے ہوئے مرکزی چوک پر دھر نا دئیے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف پانامہ لیکس میں پھنس چکا ہے وہ پاکستانی قوم کے اربوں روپے ملک سے چوری کرکے باہر لے گیا عمران خان جب حق کی بات کرتے ہیں تو شریف برادارن تشدد پر اتر آتے ہیں انہوں نے کہا ہم اپنے قائد کے ایک آواز پر لبیک کرنے کو تیار ہے اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیو نکہ اس ملک ان نا اہل حکمرانوں نے کرپشن کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گر م کر رکھا ہے انکے احتساب کے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھے نگے انہوں نے کہا ہر صورت میں دو نومبر کے دھرنا میں ہم شرکت کرئینگے نہتے اور پر امن کارکنان پر تشدد کرنا حکومت کی منہ بولتا ناکامی کاثبوت ہیں احتجاجی ریلی میں بڑ ی تعداد میں کارکنان شریک تھے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :