پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کی دھجیاں اڑا دیں

راہ سے ٹیم سے باہر حارث سہیل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دیدی٬قومی اے ٹیم کے کپتان فواد عالم نظر انداز

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کی دھجیاں اڑا دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا سنٹریل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔ قومی کھلاڑی حارث سہیل نے 17 ماہ پہلے انٹرنیشنل میچ کھیلا لیکن بورڈ نے نوجوان کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دی۔ حارث سہیل کو جہاں کھلائے بغیر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا٬ وہیں ان کا بہتر علاج نہیں کرایا جا رہا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بیرون ملک علاج پر 70 لاکھ روپے کا خرچ کیا گیا۔ادھر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل کی پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کرنے والے بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈی کیٹگری سے نوازا۔ ایک ہی کھلاڑی کے حوالے سے ایک ہی بورڈ نے الگ سلوک اپنایا۔ ایک ہفتہ پہلے قومی اے ٹیم کے کپتان بننے والے فواد عالم سنٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ سے غائب نظر آئے۔