ڈھاکہ ٹیسٹ٬ بنگالی بلے باز انگلش سپنر معین علی کے آگے بے بس ہوگئے٬ پوری ٹیم 220رنز بنا کر آئوٹ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:25

ڈھاکہ ٹیسٹ٬ بنگالی بلے باز انگلش سپنر معین علی کے آگے بے بس ہوگئے٬ ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں بنگالی بلے باز انگلش سپنر معین علی کے آگے بے بس ہوگئے٬دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان بنگلہ دیش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں220رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی٬بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال104٬مومن الحق 66رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے٬بنگلہ دیش کے آخری 8بلے باز سکور میں صرف 49رنز آضافہ کر سکے ۔

انگلش سپنر معین علی نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس ووکس3اور بن سٹوکس نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں انگلش ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 50رنز بنا لئے ٬انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک 14٬ڈکٹ 7اورگیری بیلنس9رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کو پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 170 رنز درکار ہیں جبکہ جوروٹ 15 اور معین علی 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں٬بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے 2 اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔تمیم اقبال اور مومن الحق نے امرالقیس کے ایک رن پر آئوٹ ہونے کے بعد 171 رنز کی بہترین شراکت قائم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو اچھی پوزیشن پر کھڑا کیا لیکن بعد میں آنے والے بلے باز اس سے فائدہ اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے۔

تمیم اقبال نے 104 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 171 رنز پر آٹ ہوگئے جس کے بعد مومن الحق 190 کے اسکور پر 66 رنز بنا کرآٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی جانب سے ایک بڑے اسکور کی امیدیں دم توڑ گئیں ٬معین علی کی نپی تلی بالنگ کے سامنے میزبان بلیباز ناکام ہوئے اور بنگلہ دیش کے 7 بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکے اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آٹ ہوئی۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں٬ کرس ووکس 3 اور بین اسٹوکس 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔جواب میں انگلش ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 50رنز بنا لئے ٬انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک 14٬ڈکٹ 7اورگیری بیلنس9رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کو پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 170 رنز درکار ہیں جبکہ جوروٹ 15 اور معین علی 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں٬بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے 2 اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :