لاک ڈاؤں صرف اسلام آباد نہیں بلکہ ملک بھرمیں ہوگا۔نعیم الحق

آج جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،نوازشریف آئین اور حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:03

اسلا آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہاہے کہ نوازشریف کووزیراعظم نہیں بلکہ مجرم اعظم کہوں گا،اب لاک ڈاؤں اسلام آباد میں ہی نہیں بلکہ ملک بھرمیں ہوگا۔انہوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف آئین اور حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔حکمرانوں نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں۔انہوں نے کہاکہ آج کی تشدد آمیزکاروائی عوامی جذبات کو کچلنے کیلئے تھی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو گھربھیجنے تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پولیس نے عمران خان کے گھر کا گھیراؤکیااور مجھے جانے نہیں دیا گیا۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ گلوکارسلمان احمد بھی تھے۔