Live Updates

بھارت اور بعض دیگر دشمن ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں٬ قوم اتحادواتفاق سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادے گی ٬ عمران خان اور شیخ رشید فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ سے کروائیں

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا شہدا ئے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ بھارت اور بعض دیگر دشمن ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں قوم اتحادواتفاق سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادے گی ٬ عمران خان اور شیخ رشید فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ سے کروائیں۔ جمعہ کو یہاں اسلام اباد میں شہدا اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے علامہ احمد لدھیانوی کا کہنا تھاکہ بھارت کنڑول لائن پر جارحیت کا کوئی دن جانے نہیں دیتا آج بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شہید کردیا ہے ان کا کہنا تھاکہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کا پرچم لیکر سینے پر گولی کھارہے ہیں ۔

بھارت اور بعض دیگر دشمن ممالک اکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان پاکستان دشمن ممالک کے عزائم کو ناکام بنا کردشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

علامہ احمد لدھیانوی نے جڑواں شہروں میں شہریوں پر پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید پارلیمنٹ کے ممبر ہیں وہ فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ افراد کا احتساب ہونا چاہییں ۔ان کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے نعرے لگائے ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ہمارے شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نام بدلیں تو مجرم وہ بدلیں تو پاک ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے قومی اسمبلی کے حلقے کے نتائج تبدیل کئے گئے لیکن سڑکوں کی بجائے ہم نے قانونی راستہ اپنایا اب صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں یک دسمبرکاسورج فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔ (ع ع )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات