ترقیاتی اسکیموں سے سبی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ٬ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا

منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے آفیسران اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں٬چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان بشیراحمد بڑائچ کی آفیسران سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:08

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان بشیراحمد بڑائچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمات سے سبی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے آفیسران اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورٹ روم بلڈنگ و ججز کالونی میں رہائیشی بنگلوں اور پولیس لائن سبی میں دو عدد بیرکوں کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنٹ انجینئر بلوچستان شاہ محمد آغا ٬ ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر احمد ناصر ٬ ایکسین بی اینڈ آر ٹو میر حبیب الرحمن ٬ ایس ڈی او خالد مشروف٬ انجینئر عبدالرشید کے علاوہ بی اینڈ آر کے دیگر آفیسران موجود تھے ٬ قبل ازین انہوں نے کورٹ روم بلڈنگ ورہائیشی بنگلوں پولیس لائن سبی میں تعمیر ہونے والے دو بیرکوں کا تفصیلی معائنہ وترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا موقع پر بی اینڈ آر کے انجینئرز کو ہدایات بھی جاری کیں معائنہ کے موقع پر ایکسین حاجی بشیر احمد ناصر ٬ حبیب الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگہی فراہم کرتے رہے انہوں نے بتایا کہ کورٹ روم ورہائیشی بنگلوں کی تعمیر کیلئی4 کروڑ پولیس لائن سبی میں دو عدد بیرکوں کیلئے دوکروڑ روپے سے تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جو جلد ہی مکمل ہوجائے گا اس موقع پر چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان بشیر احمد بڑائچ نے کہا کہ سرکار نے ہمیں جس مقصد کیلئے جو ذمہ داری دی ہے اس پر پوری ایمانداری کے ساتھ اپناکردار ادا کرنا ہے ترقیاتی منصوبوں میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کروں گا جبکہ بروقت منصوبوں کی تکمیل ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ ناقص مٹیریل استعما ل نہ کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبے دیر پا ہونگے جس مقصد کیلئے منصوبے بنا ئے ہیں وہ مکمل ہوسکے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے علاقہ میں ترقی خوشحالی کا نیا دور بھی شروع ہوگا انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز سے جلدازجلد تکمیل کو ممکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :