معیار کی بلندی کیلئے اساتذہ اسکولوں میں حاضری یقینی بنائیں٬ تعلیمی انقلابکیلئے ضلعی انتظامیہ درپیش مسائل کا ازالہ کررہی ہے

ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران کی خصوصی بات چیت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ سبی میں تعلیمی معیار کی بلندی کیلئے اساتذہ کرام اسکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جہالت کے اندھیرے کو مٹا کر تعلیمی انقلاب لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اسکولوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کررہی ہے مستقبل کے ہونہار طلباء وطالبات کو تعلیمی میدانوں میں دنیا بھر سے آگے دیکھنے کی خواہش مند ہے طلباء کے حقوق اور ان کو تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی ڈ ی ای او ایجوکشن میرجان محمد خجک ٬میر عبدالصمد بنگلزئی ٬ تحصیلدار سبی نصیر احمد ترقی رسالدار لیویز میر شہباز خان باروزئی ٬ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جزل سیکرٹری سید طاہر علی ٬ راجیش کمار عرف گنگا موجو دتھے ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ معاشرے کو سدھارنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کی بلندی اور بہترین تعلیم کی فراہمی کیلئے ہم نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے تعلیم دوست اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں ہمیشہ طلباء وطالبات کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے ان کودرپیش مسائل کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہمارا مقصد نوجوانوں کی شعوری اور ظاہری طور پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء طالبات کو آنے والے چیلنچز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بیدار کرنا ہے تاکہ تعلیم یافتہ بچے ملک قوم کی درست سمت رہنما ئی کرنے میں اپنی صلاحیتوں کااستعمال کرسکیںانہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کی بلند ی اسکولوں میں درس وتدریس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں اساتذہ کرام کی غیر حاضر ی اسکولوں میں اساتذہ کرام کی کمی کو دور کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جارہے تاکہ غیر حاضر اساتذہ کر اسکولوں میں حاضر کیا جاسکے بہت جلد محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی کسی بھی علاقہ کی تعمیر وترقی عوام میں شعور وآگہی کی فراہمی کیلئے میڈیا اہم رول پلے کرتا ہے کیونکہ مقامی صحافی علاقہ کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں صحافی کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل کئے جاسکیں۔