سبی ٬ پانی کے تالاب مٹی سے بھرگئے عوام پانی کو ترس گے ٬مساجدومدارس بھی متاثر٬کوئی پرسان حال نہیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سنی تحریک بلوچستان علماء بورڈ کے رہنماعلامہ علی نوازالقادری نے کہاکہ سبی میں پانی کے تالاب مٹی سے بھرگئے تالابوں میں مٹی بھرنے سے پانی صارفین کوملنا مشکل ہوگیا مساجدومدارس بھی پانی کی فراہمی سے شدید متائثرہیں سبی کاکوئی پرسان حال نہیںرہا شکایات کے انبارلگ گئے عوامی مسائل پرسب کی خاموشی جاری ٹی این ٹی گلی میں پانی کی مصنوعی بندش عوام کواذیت میں مبتلاکررہی ہے کئی باراحتجاج بھی پانی فراہمی میں کردارادانہ کرسکا صحافیوںنے بھی بے حس حکمرانوں کوبیدارکرناچھوڑدیاآخری امیدمیڈیاسے لگ گئی پانی فراہمی کیلئے کرداراداکیاجائے انہوں نے کہاکہ وال مین مرضی سے رات کے آخری اوقات میں من پسند لوگوں کونوازنے کیلئے پانی کھولتا ہے اورپانی کھلتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوجاتی ہے جس سے غریب افرادپانی بھرنے سے رہ جاتے ہیں پانی وبجلی کی عدم فراہمی سے عوام ذہنی مریض بن چکے پانی کے بنیادی عوامی مسئلے کے حل میں کمشنروڈی سی کرداراداکریں پانی کی عدم فراہمی سے لوگوں کے حقوق کوسلب کیاجارہا ہے کیونکہ پانی کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اورپانی سے محروم رکھنابنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے انہوں نے مزیدکہاکہ دوسالوں سے ٹی این ٹی گلی کے عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیںپانی کی مصنوعی قلت پیداکرکے من پسند افراد کورات کے آخری اوقات میں پانی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے پانی کی بندش سے عوام ذلیل وخوارہیں اوردوردرازسے پانی بھرنے پرمجبورہیں لہذاسبی میںٹی این ٹی گلی کے مکینوں کوفوری طورپرپانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ بوڑھے افراد دوردرازسے پانی بھرکرلانے والے عذاب نجات حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :