کوئٹہ حملہ پولیس اہلکاروں پر نہیں پوری قوم پر حملہ ہے ٬پوری قوم غم زدہ ہے٬پریشان حال خاندان کیساتھ ہے ہیں٬الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ٬سید طارق رضوی ٬الخدمت کوئٹہ کے صدر افتخار احمدکاکڑ٬احمد شاہ غازی نے پی ٹی سی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور ان کے رشتہ داروں سے سول ہسپتال میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے تیارکھانے کے پیکٹ٬کمبل اور پینے کا صاف پانی مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو فراہم کر تے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعابھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئٹہ کے غریب پولیس اہکاروں پر نہیں پوری قوم پر حملہ ہے اس حملے سے پوری قوم غم زدہ ہے اور اس پریشان حال خاندان کیساتھ ہے ہم دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر غریب پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن مددکو یقینی بنائیں گے صوبائی حکومت ان غریب پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی علاج ومعالجے کیلئے بہترین انتظام کردیں اورشدید زخمیوں کوکوئٹہ سے باہر بھی علاج ممکن بنائیں تاکہ ان کی پریشانیوں میں کمی آسکیں انہوںنے سانحہ پی ٹی سی کی بھرپور مذمت بھی کی اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس درندگی ودہشت گردی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے پوری قوم مسلح افواج اور حکومت اگر اخلاص سے یکجہتی کامظاہرہ کریں تودہشت گرد ناکام ہوں گے الخدمت فائونڈیشن نے دھماکے کے فورًابعد سے اب تک مریضوں سے رابطہ رکھا ہے اور ان کی ہر ممکن مددکو بھی یقینی بنایا اور ہم یہ مددآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :