برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں29اکتوبرکو مری آبادگرڈکے سیدآبادفیڈرسے بجلی بندرہے گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے کاموں کے سلسلے میں29اکتوبرکو مری آبادگرڈکے سیدآبادفیڈرسے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز30اکتوبرکوسٹی گرڈکے سورج گنج بازار٬ مری آبادگرڈکے گلستان اورہنہ فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس فیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اِسی روز سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 31اکتوبرکو سٹی گرڈکے ملک پلانٹ ٬انڈسٹریل گرڈکے نیو اوراولڈپشتون آبادفیڈرزصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک اسی طرح انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس اورسریاب گرڈسے انڈسٹریل فیڈرز 4بجے سے شام7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :