سانحہ کوئٹہ کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے ڈیرہ مرادجمالی پریس کلب کیسامنے احتجاجی مظاہراہ دھرنا حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی جے یوآئی کے ضلعی ترجمان حافظ سعیداحمد بنگلزئی کی قیادت میں مدرسہ احسانیہ سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرین نے احتجاجی مظاہراہ کیا اوردھرنا دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی (ف)کے رہنماء حافظ سعیداحمد بنگلزئی٬مولوی درمحمد پندرانی٬ضیا ء الدین لہڑی محمد اسحاق اکبرزئی سمیت دیگر مقرین نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی نااہلی کے سبب قیمتی جانیں ہوئیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیںسکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے سبب دھشتگردوں نے جو تباہی مچائی اس سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں پولیس ٹینگ سینٹرکے لئے چاردیواری کا نہ ہونا حکومتی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جانے والوں کے دعوئوں کی کلی کھل گئی ہے کئی سالوں سے پولیس ٹرینگ سینٹر کو چاردیواری تک نہیں بنائی گئی موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجائے انہوںنے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے جس کی فل انکوائری ہونی چاہیے عوام نے اپنے لخت جگر ملک کی خاطر قربان کی ہیں ان کی قربانیوں کو ہم کبھی بھی رائیگاں ہونے نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :